JustMarkets ہی کیوں؟
JustMarkets ایک ایسا بروکر ہے جو لوگوں کو نفع بخش شرائط پیش کرتے ہوئے مالیاتی مارکیٹس سے فائدہ اٹھانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
تاجروں کا اعتماد یافتہ
JustMarkets کو 160+ ممالک کے لاکھوں گاہکوں کا اعتماد حاصل ہے۔ ہماری کمپنی دنیا کے مقبول ترین بروکرز میں سے ایک ہے۔ ہم اپنے گاہکوں کے اعتماد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انہیں قابلِ اعتماد خدمات فراہم کرنے کے علاوہ اپنے تاجروں اور شراکت داروں کے ساتھ طویل المیعاد تعلقات استوار کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
معیار
اپنے تاجروں اور شراکت داروں کے لیے اپنی خدمات کو بہتر بنانے اور وسعت دینے کے لیے، ہم جدید رجحانات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ ہماری کوشش یہ ہے کہ انہیں بغیر کسی پریشانی کے، پوری دلجمعی کے ساتھ اپنی پسند کا کام کرنے کا موقع دیا جائے۔
پیشہ ورانہ مہارت
ہماری کامیابی کی اساس ، پیشہ ورانہ مہارت کا حامل ایسا عملہ ہے جومضبوط مالیاتی پسِ منظر اور سالہا سال پر محیط تجربہ رکھتا ہے۔ ہمارا عملہ، اپنے گاہکوں کی معاونت اور ان کے لیے کام کا اعلیٰ ترین ماحول برقرار رکھنے کے لیے ہمہ وقت تیاررہتا ہے۔
معتبری
ہمارے گاہک، دنیا کے صرف بڑے اور نامور ترین بینکوں سے نرخ نامے وصول کرتے ہیں۔ ان کی ذاتی اور مالیاتی معلومات ،تیسرے فریق کی مداخلت سے محفوظ ہوتی ہیں۔ تمام گاہکوں کو اپنے اکاؤنٹس کے منفی میزان سے مکمل تحفظ حاصل ہوتا ہے۔
ہمارا نصب العین
ایک ایسا باسہولت اور شفاف تجارتی ماحول پیدا کرنا کہ ہر شخص سرمایہ کاری کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتوں سے مستفید ہوسکے۔ ہم برتر اسپریڈز، عمل درآمد، سروس فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
ہمارا عزم
کسٹمرز کو مرکزی حیثیت دینے والا دنیا کا سب سے بڑا بروکر بننا، جہاں ہر فرد آسان اور شفاف طریقے سے ٹریڈ اور سرمایہ کاری کرسکے۔
بنیادی اقدار
سب سے پہلی ترجیح کسٹمرز ہیں
- ہم جو کچھ کرتے ہیں، اپنے کسٹمرز کے لیےکرتے ہیں۔ خواہ موجودہ سروسز کو اپ ڈیٹ کرنا ہو یا نئی سروسز تخلیق کرنا، بنیادی طور پر ہم سروسز کو صارفین کے لیے سادہ اور آسان بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
- ہم کسٹمرز کا اعتماد حاصل کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے جانفشانی سے کام کرتے ہیں۔
- ہم کلائنٹس پر فوکس کرتے ہیں جب کہ لیڈنگ کمپنیاں اپنے حریفوں پر توجہ دیتے ہیں، وہ کسٹمرز کو اُلجھا دیتے ہیں۔
- ہم مختلف انداز سے سوچتے ہیں اور کسٹمرز کو سہولیات دینے کے طریقے تلاش کرتے ہیں۔
اعتماد
- ہم توجہ سے سنتے ہیں، کھل کر بات کرتے ہیں، اور دوسروں کے ساتھ احترام سے پیش آتے ہیں۔
- ہم وعدے کر کے اور انہیں نبھا کر اعتماد حاصل کرتے ہیں۔ آپ جو کہتے ہیں وہ کریں اور اپنے افعال کی پوری ذمہ داری لیں۔
- ہم ادھر ادھر کی بات کرنے یا حقائق چھپانے کی بجائے مسائل کے بارے میں براہ راست بات کرتے ہیں۔
- جب لوگ ہم سے متفق نہ ہوں تو احترام کے ساتھ انھیں چیلنج کرنا ہماری ذمہ داری ہوتا ہے، اگرچہ یہ مشکل اور تھکا دینے والا ہی کیوں نہ ہو۔ لیڈرز بااعتماد ہوتے ہیں اور ثابت قدم رہتے ہیں۔ فیصلہ ہو جانے کے بعد وہ اس پر مکمل طور پر عمل کرتے ہیں۔
سیکھنے کا مسلسل عمل
- ہم سیکھنے کا عمل ختم نہیں کرتے، ہمیشہ خود کو بہتر بنانے اور اپنی مہارت شیئر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم نئے امکانات کے بارے میں متجسس ہیں اور انہیں دریافت کرنے کے لیے کام کرتے ہیں۔
- دنیا مسلسل تبدیل ہو رہی ہے، ہمیں اس کے ساتھ بدلنا ہوگا۔ خواہ آپ خود کو تبدیل کریں یا تبدیلی پیدا کریں، دونوں ہی تبدیلی کی بہترین قسمیں ہیں۔
- ہم ہمیشہ اپنے عقائد پر سوال اٹھاتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ فیصلہ سازی کی صلاحیت بھی نہیں کھوتے۔
کام کے حوالے سے پُرجوش
- ہم اپنے کام سے لطف اندوز ہوتے ہیں، ہم اپنے کام سے پیار کرتے ہیں اور اس کا لطف اُٹھاتے ہیں۔
- ہم ایک جرات مندانہ سمت بناتے اور ایسی بات چیت کرتے ہیں جو نتائج برآمد کرے۔
- ہم اپنے آپ کو چیلنج دیتے ہیں، خود کو تحریک دیتے ہیں، خود کو خود سے تجاوز کرنے کے لیے نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
نتائج پر مبنی کام
- ہمارے کامیاب ہونے کے لیے ہمارے پاس انتہائی بلند معیار ہونا چاہئیے اور ہمیں دوسروں سے زیادہ محنت اور ہوشیاری سے کام کرنا ہو گا۔
- ہم کاموں کے بارے میں صرف بات کرنے کے بجائے اُن کو مکمل کرنے کی قدر کرتے ہیں۔ مؤثر فیصلہ سازی اور فوری عمل درآمد اہم رہنے کی کنجی ہے۔
- ہم مینوئل کام کے بجائے آٹومیشن کو ترجیح دیتے ہیں۔
- ہم ترجیحات مرتّب کرتے ہیں، ایسے 20٪ پر فوکس کرتے ہیں جو ہمیں 80٪ اثرپذیری فراہم کرتا ہے۔
ملکیت
- ہم طویل مدتی سوچ رکھتے ہیں اور مختصر مدت کے نتائج کے لئے طویل مدتی کام کی اہمیت قربان نہیں کرتے۔
- ہم کبھی نہیں کہتے کہ “یہ میرا کام نہیں ہے۔” ہم ہر سطح پر کام کرتے ہیں، تفصیلات سے جڑے رہتے ہیں، کثرت سے آڈٹ کرتے ہیں، اور جب حقائق اور بیانات میں تضاد ہو تو ہمیں شک ہوتا ہے۔ کوئی کام ہمارے بس سے باہر نہیں ہے۔
- ہم میں سے ہر ایک تمام معلومات اور تمام ٹیکنالوجیوں کی حفاظت کے لئے ذمہ دار ہے جو ہم روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرتے ہیں اور تخلیق کرتے ہیں۔
- کم کے ساتھ زیادہ سے زیادہ کام مکمل کریں۔ مشکلات دراصل وسائل کی صلاحیت، خود کفالت اور ایجاد کو جنم دیتی ہیں۔ بڑھتے ہوئے ہیڈ کاؤنٹ، بجٹ کے سائز، یا مقررہ اخراجات کے لیے کوئی اضافی پوائنٹس نہیں ہوتے۔
- ہم اس بات کو سمجھتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ہونے والے ہر واقعے کی وجہ ہم خود ہیں، ہر چیز کا انحصار ہم پر ہے، اس کا مطلب ہے کہ ہم اپنی مرضی کے مطابق ہر چیز تبدیل کر سکتے ہیں۔